تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

واٹس ایپ کے ناپسندیدہ گروپس میں شمولیت سے بچنے کا طریقہ

سان فرانسسکو : پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نامعلوم گروپس میں ایڈ ہونے سے متعلق صارفین کی بڑی مشکل حل کردی۔

عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولیات کے لیے آئے روز نت نئے فیچرز متعارف کرواتا رہتا ہے، ان نئے فیچرزکے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے ہزاروں صارفین کی مشکلات کا حل تلاش کیا جاتا ہے لیکن کچھ ایسے فیچرز بھی ہیں جن کا صارفین کو علم نہیں۔

واٹس ایپ میں صارفین کو ایک مشکل ہی درپیش رہتی ہے کہ وہ اگر کسی کو اپنا واٹس ایپ نمبر دیتے ہوئے تو ان میں بیشتر افراد دوست بغیر اجازت متعدد گروپس میں ایڈ کردیتے ہیں جس میں بے معنی اور وقت ضائع کرنے والی گفتگو کا حصہ بننا پڑجاتا ہے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایپلی کیشن نے اپنے صارفین کو یہ اختیار دے رکھا ہے کہ وہ کس گروپ میں ایڈ ہوں اور کس میں نہیں۔

اس کیلئے آپ ایپ کی سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کا آپشن منتخب کرلیں، وہاں پرائیویسی میں جانے کے بعد گروپس کا آپشن دکھائی دے گا اسے منتخب کرکے آپ باآسانی اس بات کو یقینی بناسکتے ہیں کہ آپ کے کانٹیکٹ میں موجود کون آپ کو کس گروپ میں ایڈ کرسکتا ہے۔

واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروادیا

آپ چاہیں تو دوستوں کے ناموں کو منتخب کرکے چند ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -