جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

فیس بک ہسٹری کو خفیہ کیسے رکھا جائے؟

اشتہار

حیرت انگیز

فیس بک پر کی جانے والی سرچ ہسٹری اس کے یوزر تک ہی محدود رہتی ہے، لیکن اگر کسی کے ہاتھ آپ کا موبائل لگ جائے تو وہ اس ہسٹری سے واقف ہو کر اس کا غلط فائدہ اٹھا سکتا ہے، تاہم اسے ڈیلیٹ کرنا بھی بے حد آسان ہے۔

فیس بک کی پرائیوسی سیٹنگز سرچ ہسٹری کو صارف تک ہی محدود رکھتی ہیں تاہم فون گم ہو جانے یا دیگر ایسی ہی کسی صورت میں یہ ہسٹری لوگوں کے ہاتھ لگ سکتی ہے اور وہ فیس بک پر آپ کی مواد دیکھنے کی عادات کے متعلق جان سکتے ہیں۔

تاہم اب آپ جب چاہیں فیس بک کی طرف سے محفوظ کی گئی سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنی فیس بک سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو ویب سائٹ ورژن میں سب سے پہلے فیس بک سرچ بار پر کلک کریں۔

آپ کی حالیہ سرچز کی فہرست آپ کے سامنے آجائے گی، یہاں سب سے اوپر دائیں جانب ایڈٹ کا آپشن موجود ہوگا، اس پر کلک کرنے سے آپ کی مکمل سرچ ہسٹری اوپن ہو جائے گی۔

یہاں سے آپ ہسٹری کو ایک ایک کر کے یا سب کچھ ایک ہی کلک کے ساتھ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔

اینڈرائیڈ فون میں سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کے لیے فیس بک ایپلی کیشن کھول کر اوپر کی طرف سرچ آئیکن پر کلک کریں۔

یہاں بھی حالیہ سرچز کے ساتھ آپ کو ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے سے آپ کی ایکٹوٹی لاگ کھل جائے گی، یہاں کلیئر سرچز پر کلک کر کے انہیں ایک ہی بار میں ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں