تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

پی ایس ایل کی ٹکٹس کیسے ملیں گی؟ جانیئے

پی ایس ایل سیزن 6 کی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے آن لائن ویب سائٹ سے معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شائقین بک می ڈاٹ پی کےBookme. Pkپر سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ ‏اس کمپنی کا پہلی مرتبہ پی ایس ایل سےمعاہدہ ہوا ہے۔

یہ ویب سائٹ ہوٹل، فلائٹس اور موویز کی آن لائن ٹکٹ سیل کرتے ہیں۔

پی ایس ایل 6کے لیے ٹکٹوں کی فروخت رواں ہفتے سےشروع ہو گی۔ پہلے مرحلے میں افتتاحی ‏تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرےمرحلےمیں ‏لاہورمیں شیڈول لیگ میچوں کےٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی۔

شیڈول پلےآف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائےگا۔ پی ایس ‏ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز بھی زیرغور ہے۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل کے گروپ میچز کو دیکھنے کے لئے بیس ‏فیصد تماشائیوں کو میدان میں آنے کی اجازت دی گئی ہے، پی ایس ایل کے پلےآف میچز کیلئے ‏تماشائیوں سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

این سی او سی کے اعلان کے بعد لاہور اور کراچی میں 20 فیصد شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں جا کر ‏میچ دیکھیں گے اور اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھائیں گے، این سی اوسی کی اجازت کے بعد ٹکٹوں کی ‏فروخت کے شیڈول کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -