تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چہرے کے کیل مہاسے دور کرنے کی تدابیر

چہرے پر کیل مہاسے خواتین و مرد دونوں کے چہروں پر بدنما لگتے ہیں، اس کے باوجود اس کے علاج کو سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔

دراصل یہ چہرے کے مساموں کی سوزش ہے جو دانوں کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے اور سیاہی مائل نشان چھوڑ جاتی ہے۔

یہ سیاہی مائل نشان داغ اور مہاسوں کی صورت اختیار کر لیتے ہیں اور چہرے پر بد نما محسوس ہوتے ہیں۔ عام طور پر ان کی وجہ ہارمونز میں عدم توازن ہوتا ہے۔

کیل مہاسوں کے مہنگے علاج پر توجہ دینے کی بجائے آپ مختلف سستے گھریلو نسخوں کو بھی آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔

سبز چائے کا استعمال

سبز چائے میں جراثیم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس اجزا ہوتے ہیں جو کیل مہاسوں کے خلاف مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اس کا فائدہ اٹھانے کے لیے سبز چائے کو ایک کپ میں ٹھنڈا کرکے فیس واش کے طور پر استعمال کریں یا کسی کپڑے میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر رکھ دیں۔

اسپرین کا استعمال

اسپرین میں موجود سیلی کائی لیک ایسڈ کیل مہاسوں کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور مہاسوں کو خشک کرکے سوجن کو کم کرتا ہے۔

اسپرین کو چند بوند پانی میں ڈال کر ایک پیسٹ بنالیں، یا اسپرین کی چار گولیوں کو دو چائے کے چمچ پانی میں ملا دیں اور متاثرہ جگہ پر لگالیں۔

شہد اور پودینہ

شہد کی جراثیم کش خوبیاں بھی کیل مہاسوں سے نجات میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ ایک چائے کے چمچ شہد کو متاثرہ جگہوں پر لگائیں یا آدھے کپ شہد کو ایک کپ دلیے میں مکس کرکے ماسک بنائیں اور آدھے گھنٹے تک چہرہ پر لگا رہنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوشت چھوڑ کر صرف سبزیاں کھانے والوں کیلیے خطرناک انتباہ

اسی طرح پودینہ بھی چہرے کے مساموں پر اکھٹا ہوجانے والے تیل کو ہٹانے میں مدد دیتا ہے اور کیل مہاسوں کو بننے ہی نہیں دیتا۔

دو چائے کے چمچ باریک کٹے تازہ پودینے کو دو چائے کے چمچ دہی اور جو کے دلیے (جسے پیس کر سفوف کی شکل دے دیں) میں ملالیں۔ اس مکسچر کو چہرے پر دس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔

لیموں اور چینی

چہرے سے داغ دھبے اور کیل مہاسے ختم کرنے کے لیے لیموں اور چینی کا پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا لیں، کچھ دیر بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔

کچھ روز لگاتار استعمال کرنے سے داغ اور چھائیاں دور ہوجائیں گی۔

Comments

- Advertisement -