جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

‘عوام کو کیسے ریلیف دیں یہ بڑا چیلنج ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پوری دنیاپاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہی ہے ہمارے پاس چیلنجزبہت ہیں، بڑا چیلنج عوام کو کیسے ریلیف دینا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عوام کوبتایاجائےاصل میں قرض کیوں لیے جارہےہیں، قرض اس لیےنہیں لیےجارہےکہ اس سےجائیدادیں بنائی جائیں، قرض لینےکی اصل وجہ ماضی کے قرضوں کاسوددیناہے۔

- Advertisement -

وزیرخزانہ نے کہا کہ ہمیں بحران کےحل کےلیےآئی ایم ایف کےپاس جاناپڑتاہے، سابق حکومت کی ڈالرکوجان کر سستا رکھنے کی پالیسی سےنقصان ہوا، ڈالر کوسستارکھنےکےلیےاپنےڈالرمارکیٹ میں جھونکنےپڑے۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کابجٹ دگناکر دیا گیا ہے، حکومت نےاب تک جوبھی خرچ کیاعام آدمی پر کیا، حکومتی پالیسز کے اثرات آناشروع ہوگئےہیں اس وقت ایکسپورٹ میں بہت عرصے بعد اضافہ ہوا ہے ہم ایکسپورٹ مارکیٹ کوتیزکردیں توڈالرزمیں اضافہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں