تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

واٹس ایپ نمبر بلاک معلوم کرنے کا طریقہ

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی معروف موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں دو ارب سے زائد صارفین ہیں، جو یومیہ بنیادوں پر لاکھوں پیغامات اور ہزاروں کالز کر کے سروس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

واٹس ایپ آنے سے قبل صارفین کے  پاس پیغام رسانی کے لیے ایس ایم ایس اور سیلولر کال کا آپشن تھا مگر سائنسی دنیا کی اہم ایجاد موبائل فون کی جدت کے بعد اسمارٹ فون نے بہت ساری مشکلات کو آسان کردیا۔

اسمارٹ فون آنے کے بعد ویسے تو بہت ساری کمپنیوں کی جانب سے ہزاروں ایپس متعارف کرائی گئیں، جن میں پیغام رسانی کی ایپلیکیشنز بھی شامل ہیں۔ اسمارٹ فون صارفین کو پیغام رسانی کے لیے بہت ساری ایپس استعمال کرنے کی سہولت حاصل ہے مگر لوگوں کی بڑی تعداد واٹس ایپ استعمال کرتی ہے۔

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے مطابق وقتاً فوقتاً مختلف فیچرز متعارف کرائے، ان میں ناپسندیدہ شخص کو بلاک کرنے کا فیچر بہت اہم ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کی نئی سروس شروع، کیا آپ کے پاس یہ تبدیلی ہوئی؟

اس سے پہلے تو آپ نے واٹس ایپ پر کسی کو بلاک کرنے کے حوالے سے مختلف تحاریر پڑھی ہوں گی مگر اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ خود  کا نمبر کا بلاک اسٹیٹس کیسے معلوم کرسکتے ہیں۔

اگر کوئی شخص یہ جاننا چاہیے کہ اسے کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کردیا گیا ہے تو کمپنی نے ایسی کوئی سہولت فی الحال فراہم نہیں کی مگر ٹیکنالوجی ماہرین نے کچھ ایسی چیزیں بتائیں جن سے یہ بات آسانی سے معلوم کی جاسکتی ہے۔

نمبر بلاک ہونے کی صورت میں کیا ہوتا ہے؟

اگر کسی نے آپ کے واٹس ایپ نمبر کو بلاک کردیا تو سب سے پہلے اُس کی  پروفائل تصویر غائب ہوجائے گی، آن لائن یا آخری ان لائن اسٹیٹس ظاہر نہیں ہوگا، پیغام بھیجنے کی صورت میں بس ایک ٹک نظر آئے۔

نمبر بلاک کا معلوم کیسے کیا جاسکتا ہے؟

آپ اُس نمبر پر آڈیو یا ویڈیو کال کر  کے  دیکھ سکتے ہیں کیونکہ بلاک کیے جانے کے بعد آپ کسی بھی قسم کی کال نہیں کرسکتے، علاوہ ازیں آڈیو میسج بھیج کر بھی یہ دیکھا جاسکتا ہے جو پہنچتا نہیں ہے۔


نوٹ: یہ طریقہ کوئی نیا نہیں بلکہ پرانا ہے، صارفین کو یاد دہانی کے لیے ایک پھر اسے تحریری صورت میں پیش کیا جارہا ہے۔ آپ موبائل ایپ لیکیشنز کے نئے فیچرز سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

Comments

- Advertisement -