تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

واٹس ایپ کی نئی سروس شروع، کیا آپ کے پاس یہ تبدیلی ہوئی؟

سان فرانسسکو: پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت آزمائشی طور پر متعارف کرادی۔

واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر کے دو ارب سے زائد صارفین کے لیے آئے روز نئی سہولیات یا فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں تاکہ استعمال کنندگان کے اعتماد کو برقرار رکھا جائے اور انہیں آسانی فراہم کی جائے۔

کمپنی نے جس فیچر  پر کام مکمل کیا، اُسے ’یو آر ایل لنک پروی ویو‘ کا نام دیا ہے۔ اس فیچر کو  اینڈرائیڈ بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آزمائشی طور پر پیش کردیا گیا ہے۔

واٹس ایپ صارفین جب کسی ویب سائٹ کا لنک اپنے دوست کو بھیجیں گے تو انہیں اس کا پری ویو پہلے سے زیادہ واضح اور بڑا نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ‌ بچا کر واٹس ایپ پر ویڈیو بھیجنے کا طریقہ

اس سہولت سے یہ آسانی ہوگی کہ صارف کی جانب سے بھیجے جانے والے لنک کی تفصیل پہلے سے زیادہ واضح نظر آئے گی۔ ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر کسی ویب سائٹ کے لنک کے ساتھ جڑی تصویر کی کوالٹی اچھی نہیں ہوگی تب بھی تصویر نظر آئے گی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں