تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تیز دھوپ سے جلد کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟

کراچی : موسمیاتی تبدیلی صرف ماحول پر ہی اثر انداز نہیں ہوتا بلکہ چہرے کی شادابیت اور رونق کو بھی ماند کردیتا ہے۔

جی ہاں! موسم گرما کی آمد ہوچکی ہے اور آغاز میں ہی سورج نے شہریوں پر آگ برسانا شروع کردی ہے جو انسانی جلد اور چہرے کےلیے انتہائی خطرناک ہے۔

موسمیاتی تبدیلی سے چہرے کی رونق ماند پڑجاتی ہے اور دھوپ مٹی بھی چہرے پر داغ دھبوں اور جھائیوں کا باعث بننتے ہیں جو پریشانی میں مزید اضافہ کردیتا ہے۔

لہذا شہری اپنی جلد کی حفاظت خود کریں اور گھر سے نکلتے وقت سورج کی شعاعوں سے بچیں اور صبح دوپہر اور شام چہرے کی شادابیت اور رونق برقرار رکھنے کےلیے سن بلاک کا استعمال کریں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر امراض جلد ڈاکٹر سیما ہیرجی نے بتایا کہ ہمارے پاکستان کی لوکیشن ایسی ہے کہ گرمیوں سورج کی روشنی براہ راست ہم پر پڑتی ہیں جو بہت زیادہ نقصان دہ اثرات ہماری جلد پر چھوڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے گھروں سے نکلتے وقت سن بلاک کا استعمال لازمی کریں اور اپنی گاڑیوں بھی سن بلاک اسکرین لگائیں اور پانی بھی زیادہ سے زیادہ پیئے۔

ڈاکٹر سیما ہیرجی نے بتایا کہ سن بلاک لگانے سے چہرے کی متاثرہ جلد صحتیاب ہوتی ہے۔

ماہر امراض نے پروگرام کے دوران بتایا کہ مردوں اور خواتین کے آنکھوں پر پڑنے والے سیاہ حلقے بھی سن بلاک لگانے سے دور ہوجاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -