ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کم عمر لڑکیوں کو کیسی ساڑھی پہننی چاہیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ساڑھی خواتین کے پسندیدہ ملبوسات میں ایک اہم لباس ہے، ہمارے ذہن میں خواتین کیلئے کسی پروقار اور جاذب نظر لباس کا خیال آئے گا تو ساڑھی کا تذکرہ بھی ضرور ہوگا۔

ویسے تو یہ پورے برصغیر پاک و ہند کی خواتین کا پہناوا ہے لیکن ہمارے ہاں کی بھی بیشتر خواتین کے پاس ایک یا دو ساڑھیاں ضرور ہوتی ہیں جو وہ کسی خاص تقاریب میں زیب تن کرتی ہیں۔

دراز قد خواتین پر ساڑھی کا پہناوا خوب جچتا ہے بلکہ یہ لباس ان کے حسنِ قامت کو اور بھی بڑھا دیتا ہے جب کہ درمیانے یا چھوٹے قد کی خواتین بھی اس لباس کو بصد شوق پہنتی ہیں۔

- Advertisement -

اے آر وائی ڈیجٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں شوبز کی معروف اداکارہ سعدیہ امام نے خواتین کو ساڑھی پہننے کے انداز اور سلیقے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کس موقع پر یا کس عمر میں کیسی ساڑھی زیب تن کی جائے۔

اس موقع پر مُونا نامی ایک طالبہ جسے اپنے کالج کی الوداعی تقریب میں شرکت کرنا تھی اس کو سعدیہ امام نے بتایا کہ کم عمر لڑکی کو کیسی ساڑھی پہننی چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی بچیاں جو بہت پتلی دبلی ہیں انہیں چاہیے کہ پوری آستین کابلاؤز پہنیں اور وہ آستین کلائی کے پاس چُوڑی انداز میں ہو۔ انہوں نے بتایا کہ بلاؤز اگر کاٹن میں ہو تو بہت اچھا ہوتا ہے کیونکہ اس میں فٹنگ بہت اچھی آتی ہے۔

سعدیہ امام نے تمام طالبات کو مشورہ دیا کہ اگر وہ ساڑھی پہننے کا شوق رکھتی ہیں تو اپنے اسکول یا کالج کی الوداعی تقریب سے پہلے مختلف رنگوں کے بلاؤز سلوا کر رکھیں جس میں کالا ، لال اور اسکن کلر، سنہرا اور سلور شامل ہیں، ان بلاؤزز میں تمام رنگوں کی ساڑھیاں جچتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں