اشتہار

میتھی صحت کے لیے کتنی مفید ہے؟ جانیے

اشتہار

حیرت انگیز

قصوری میتھی کا استعمال تقریباً ہر میں عام ہے، اکثر گھروں میں مختلف قسم کے کھانوں میں اسے استعمال ہوتے ہوئے بھی دیکھا ہوگا، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ قصوری میتھی کے فوائد جان جائیں تو اسے سونے کے دام بھی خریدنے پر تیار ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ماہر صحت ڈاکٹر عیسیٰ نے قصوری میتھی کے وہ فوائد بتائے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

میتھی دانہ

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ قصوری میتھی میں فائبر کی اتنی مقدار موجود ہے جس کی ہمارے جسم کو لازمی ضرورت ہوتی ہے ، یہ جسم کے لئے فیول کا کام کرتی ہے، نظام ہاضمہ کو بہتر بنا کر جسم کے سارے مسائل کو کنٹرول کرلیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اللہ کے رسولﷺ نے میتھی کے حوالے سے اس پر شفا کی مہر ثبت فرمائی ہے اور اس کے علاوہ اس کی افادیت میں کئی احادیث بھی مرقوم ہیں۔

ڈٓکٹر عیسی کا کہنا تھا کہ میتھی کے پتوں سے شوگر اور بلڈ پریشر پر باآسانی قابو پایا جاسکتا ہے میتھی کے پتے ٹائپ 1 اور ٹائپ 2 ذیابیطس دونوں میں بہت فائدہ مند ہیں میتھی جسم میں انسولین کی مقدار بڑھاتی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت ضروری ہے۔

میتھی

ان کا کہنا تھا کہ میتھی کے پتوں میں فائبر کے ساتھ اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو ہاضمہ کو بہتر کرتی ہیں جن لوگوں کو پیٹ کے مسائل درپیش ہوتے ہیں وہ اپنی خوراک میں میتھی کا ساگ ضرور شامل کریں۔

اس کے علاوہ ایک مٹھی میتھی کے پتے اور ایک مٹھی پودینہ لے کر ایک گلاس پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں اور دن میں ایک گلاس کھانے سے پہلے پی لیں۔ اس سے امراض قلب اور بلڈ پریشر کے مریضوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں