منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کروناوائرس: ٹرمپ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طبیعت میں اب بہتری محسوس کرنے لگا ہوں، ہم مل کر کروناوائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فوجی اسپتال سے جاری ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ بیماری کے اگلے چند ایام اصل امتحان ہوں گے، جلد صحت یاب ہوکر امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کی مہم میں شامل ہوجاؤں گا، صحتیابی کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی اسپتال میں بہترین علاج ہورہا ہے، جلد عوام کے درمیان ہوں گا۔

- Advertisement -

امریکی صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ آ گیا

ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ جب اسپتال آیا تو اس وقت بہتر محسوس نہیں کررہا تھا، طبیعت میں اب بہتری محسوس کرنے لگا ہوں، عالمی رہنماؤں کا بھی نیک تمناؤں کے پیغامات پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ کے حامی اظہار یکجہتی کے لیے اسپتال کے باہر موجود رہے۔ صدر کے حامیوں نے اظہاریکجہتی کے لیے بینرز اور پلےکارڈز اٹھائے رکھے، بینرز اور پلے کارڈز پر امریکی صدر کی جلد صحت یابی اور آئندہ الیکشن میں کامیابی کے نعرے درج تھے۔

دریں اثنا مسلم وائسز فار ٹرمپ کے سربراہ ساجد تارڑ بھی اظہار یکجہتی کے لیے اسپتال گئے، جہاں ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا حوصلہ بلند ہے جلد کرونا وائرس کو شکست دیں گے، ٹرمپ انتخابی معرکے میں بائیڈن کو ہرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں