جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

حرا عمر نے سوشل میڈیا کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حرا عمر نے سوشل میڈیا کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں اداکارہ حرا عمر نے شرکت کی اور میزبان وسیم بادامی کی جانب سے معصومانہ کھیل میں مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

حرا عمر نے کہا کہ سوشل میڈیا وقت کا ضیاع ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرکے اپنا وقت اسی میں گزار دیتی ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فیک ہوتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حرا عمر نے کہا کہ اچھے اور سچے شخص سے شادی کروں گی، اس شخص کے پاس پیسے اتنے ہوں کہ زندگی اچھی گزاری جاسکے۔

حرا عمر نے کہا کہ اس شخص کے پاس گھر اور گاڑی ہونی چاہیے اور اس میں اے سی بھی چلنی چاہئیں۔

اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر کرکٹرز دل پھینک ہوتے ہیں  جبکہ اچھے کرکٹرز بھی ہوتے ہیں، پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لیکن لوگ مجھے برا سمجھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر تصاویر دیکھ کر رائے قائم کرلیتے ہیں کہ پتا نہیں کیسی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں