تازہ ترین

انگلینڈ میں بم سے اڑانے کی دھمکیاں، نیوزی لینڈ ٹیم کا دہرامعیار سامنے آگیا

لندن: پاکستان میں سیکیورٹی کا بہانے بناکر دورہ منسوخ کرنے والے نیوزی لینڈ کا دہرا معیار سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کےدرمیان سیریزکا تیسراون ڈے شیڈول ہے، نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم ہوٹل میں موجود ہے جسے بم سےاڑانےکی دھمکی دی گئی۔

کرک انفو کے مطابق بم سےاڑانےکی دھمکیاں ملنےکےباوجود انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنےکیلئے بضد ہے، بم سےاڑانےکی دھمکیوں کےبعد ٹریننگ منسوخ کردی گئی ہے۔

کرک انفو کے مطابق پولیس اورانسداد دہشت گردی ایجنسیوں کوسیکیورٹی کیلئےبلالیا گیا ہے، ممکن سمجھاجارہاہے کہ میچ منسوخ کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ بھارت کیساتھ اب انگلینڈ اورنیوزی لینڈ بھی نشانے پرآگئے

انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اطلاعات پر ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے، کھلاڑیوں اور معاون عملے کی ذہنی اور جسمانی فلاح اولین ترجیح ہے، کھلاڑی کورونا کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ان پر مزید دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 13، 14 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوینٹی کھیلنا تھے، خواتین ٹیم نے بھی 2 ٹی 20 اور تین ون ڈے میچز پاکستان میں کھیلنا تھے۔

اس سے قبل جمعے کے روز پہلا ون ڈے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -