منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

ری تھک روشن نے گرل فرینڈ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ری تھک روشن نے گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ لندن کے سفر کی ماضی کی تصویر شیئر کردی۔

اداکار ری تھک نے رواں سال کے اوائل میں موسم گرما کے دوران برطانیہ میں اپنی چھٹیوں کی تصویر  انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی اور اب یہ پہلا موقع ہے جب انہوں نے گرل فرینڈ صبا آزاد کی تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبا سفید لباس میں خوبصورت لگ رہی تھی ریتک نے سرخ اور سفید لباس زیب تن کیا۔

- Advertisement -

اداکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا: "لڑکی آن بینچ۔ سمر 2022۔ لندن۔

ہریتھک کی طرف سے کلک کی گئی سیلفی میں صبا کو ایک بینچ پر بیٹھے کیمرے سے دور دیکھتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ وہ صبا کی طرف دیکھتے ہی مسکرا رہے ہیں۔

صبا نے تبصرہ کیا کہ گرمی کی ایک سست دوپہر میں  بہترین انڈے  کے ساتھ بہترین دن۔”

اداکاری کے محاذ پر ری تھک کی نئی ریلیز ‘وکرم ویدھا’ ہے، جس میں سیف علی خان اور رادھیکا آپٹے بھی ہیں۔ وہ نئی فلم ‘فائٹر’ میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں