تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مسلم جوڑے کو انڈے کے چھلکے پر’اللہ‘ لکھا ملا

آئس لینڈ: ایک مسلمان جوڑا خود کو خوش قسمت سمجھنے لگا جب انہوں نے انڈوں کا ایک پیکٹ خریدا تو اس میں سے ایک انڈے کے چھلکے پر ’’اللہ‘‘ لکھا ہوا نکلا۔

انیسا جساب نامی 36 سالہ خاتون نے ایک مقامی سپر مارکیٹ سے انڈوں کا ایک پیکٹ خریدا اور جب وہ ان سے کیک بنانے لگیں تو انہوںنے محسوس کیا کہ ایک انڈے کا چھلکا ابھرا ہوا تھا۔

خاتون نے جب غور سے دیکھا تو انہوں نے محسوس کیا کہ انڈے کے چھلکے پر’اللہُ‘لکھاہوا ہے۔

انیسا کا ماننا ہے کہ انہیں اللہ کی طرف سے رحمت سے نوازا گیا ہے کیونکہ یہ ایک ایسی چیز ہے جوکہ کوئی بھی انڈے پر نہیں لکھ سکتا۔ اس سے قبل ہم نے ایسی چیزیں محض درختوں پر اور آسمان پر ہی لکھی دیکھی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ان کے خیال میں یہ ایک اشارہ ہے کہ تمام مسلمان ایک دوسرے کو معاف کریں اور اپنے دل ایک دوسرے سے صاف رکھیں۔

انہوں نے جب یہ انڈہ مقامی مسجد امام البخاری کے امام کو دکھایا تو انہوں نے مشورہ دیا کہ اس انڈے کو محفوظ رکھنے کے لئے اس کےاندر کا مواد باہر نکال لیا جائے۔

اس سے قبل مارچ 2011 میں عاصم تاج نامی شخص کے پاس خریداری کے انڈوں میں سے ایک انڈے پر ’اللہ ‘ لکھا ہوا تھا جسے دیکھنے کے لئے مسلمان 100 میل کا سفر کرکے نوٹنگھم گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں