تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

برطانیہ میں نابالغ لڑکیوں سے جنسی زیادتی میں ملوث 20 رکنی گروہ کو سزا

لندن : برطانوی عدالت نے کم عمر لڑکیوں کو نشے کا عادی کا بناکر جنسی عمل کر اکسانے اور جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے جرم میں 20 رکنی گروہ کو 220 برس قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نے کم عمر بچیوں کو نشے کا عادی بنانے اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے گروہ کو تاریخی سزا سنائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہڈرزفیلڈ گرومنگ نامی گروہ سنہ 2004 سے 2011 تک 120 مرتبہ 15 دوشیزاؤں کو نشے کا عادی بناکر انہیں اپنی حوس کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہڈرز فیلڈ گرومنگ نامی گروہ کا سربراہ ایک امیر سنگ ڈھالی ہے جو کئی برسوں سے لاتعداد نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرچکا ہے جبکہ دیگر 54 جرائم کا ارتکاب الگ کیا ہے۔

برطانیہ کی لیڈز کراؤن کورٹ نے بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی، منشیات کا عادی بنانا اور بلیک میل کرنے کے جرم میں گروہ کے 35 سالہ سربراہ کو عمر قید کی سزا سنائی جو کم از کم 18 برس بنتی ہے جبکہ گروہ کو مجموعی طور پر 220 برس قید کی سزا سنائی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ برطانوی تاریخ کم عمر بچیوں کو جنسی عمل پر اکسانے کا اس سے قبل کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا، کیس کی سماعت کرنے والے جج جیفری مارسن نے کہا کہ شدید نوعیت اور سنگ دلی کا یہ واقعہ میرے سامنے آیا ہے جس میں مجرم مسلسل مکروہ فعل انجام دیتے رہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گروہ کا ایک شخص ضمانت پر رہا ہوا اور موقع پاکر پاکستان فرار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ لڑکیوں میں کچھ بچیوں کا کہنا تھا کہ انہیں ایک وقت کئی افراد نے اپنی حوس اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ نابالغ لڑکیوں کو جنسی فعل پر اکسانے، شراب نوشی اور منشیات کا عادی بنانے والے 20 رکنی گروہ میں عبدالرحمان کو 16 برس، محمد عظیم 18، نیہمان محمد 15 برس، زاہد حسن کو عمر قید، منظور حسن کو 5، محمد قمر 16 برس، عرفان احمد کو 8 برس کو 16 سال کی قید ہوئی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق فیصل ندیم کو 12، راجہ سنگھ بسران کو 17 برس، وقاص احمد کو 15 برس، نصرت حسین کو 17 برس، ساجد حسین کو 17، محمد افراز کو 6، محمد رضوان اسلم کو 15، منصور اختر کو 8 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مذکورہ مجرمان محمد عمران ابرار، محمد اکرم، نیاز احمد، آصف بشیر کا ٹرائل جاری ہے جنہیں مستقبل قریب میں سزائیں سنائی جائیں گی۔،

ان تمام مجرمان کو مجموعی طور پر 220 سال سے زائد کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ ایک مجرم پاکستان فرار ہونے میں کامیاب ہوچکا ہے۔

گروہ کے اراکین ایک دوسرے کو ڈریکولا، کڈ، بیسٹی، نرس اور فِش وغیرہ کے خفیہ ناموں سے بلاتے تھے، سماعت کے دوران تمام گواہوں اور متاثرہ بچیوں نے ملزمان کو شناخت کیا اور اپنی شہادتیں قلمبند کرائیں۔

Comments

- Advertisement -