تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

’کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ ملانے سے بہتر گلے ملنا ہے‘

برسلز: بیلجیئم کے ماہر برائے وبائی امراض نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ہاتھ ملانے سے زیادہ بہتر گلے ملنا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیلجیئم کے ماہر امراض برائے وبائی امراض ڈاکٹر مارک وان رانسٹ نے کہا ہے کہ کسی دوسرے فرد سے مصافحہ کرنے سے کوویڈ 19 کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جبکہ گلے ملنے سے خطرہ کم ہوتا ہے۔

مارک ون کا کہنا تھا کہ ’دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے عائدہ ہونے پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہے اور سفارش کی جاتی ہے کہ لوگ آپس میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں‘۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس پھیلنے کا سبب پالتو بلیاں یا کوئی اور جانور؟ جانیے

اُن کا کہنا تھا کہ ’جب کوئی گھر سے باہر نکلتا ہے تو کسی نہ کسی سے ملاقات ہوتی ہے اور آپ جتنا بھی بچنا چاہیے کہیں ہاتھ ملانا پڑ جاتا ہے ایسی صورت میں اگر لوگ ایک دوسرے سے ملنا ہی چاہتے ہیں تو وہ مصافحہ کرنے کے بجائے بہتر طریقہ اختیار کریں اور ایک دوسرے سے بغل گیر ہوجائیں‘۔

ڈاکٹر مارک ون کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو ایک دوسرے سے ملاقات کی اجازت ہے مگر ہاتھ ملانے کی پابندی ہے کیونکہ جب وہ ایک دوسرے کو ہاتھ سے چھوتے ہیں تو کرونا پھیلنے  امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’لوگوں کو اپنے عزیز و اقارب سے ہی گلے ملنا چاہیے اور عمومی طور پر علیک سلیک سے بھی گریز کرنا چاہیے’ْ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسٹر وان رانسٹ ریگا انسٹی ٹیوٹ برائے میڈیکل ریسرچ میں وبائی امراض کے ماہر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرنسی نوٹ کی لین دین کرونا وائرس کے پھیلنے کی بڑی وجہ؟

یاد رہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے طبی ماہرین اور حکام پہلے ہی شہریوں کو ایک دوسرے کو غیر ضروری طور پر چھونے یا باہمی میل ملاپ پر خبردار کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -