تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

حج پالیسی کا اعلان آخری وقت پر موخر، عازمین حج کو تشویش

وزارت مذہبی امور حج فلائٹ آپریشن سے متعلق کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکی، پالیسی کا اعلان آخری وقت پر موخر کردیا گیا، زائرین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور حج فلائٹ آپریشن سے متعلق کسی فیصلے پر نہیں پہنچ سکی ہے اور پالیسی کا اعلان آخری وقت پر موخر کردیا گیا ہے جس کے باعث حج پر جانے والے زائرین کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سیکریٹری وزارت مذہبی امور کی زیرصدارت اجلاس بےسود رہا جس کے بعد تمام ایئر لائنز کو حج فلائٹ آپریشن کا اعلان کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حج فلائٹ آپریشن کو بھی 8 شہروں کے بجائے 5 شہروں تک محدود کردیا گیا ہے جب کہ حج فلائٹ آپریشن جس کا آغاز کل 31 مئی سے شروع ہونا تھا وہ بھی التوا کا شکار ہوگیا ہے اور اب حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 5 سے 6 جون تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

وزات مذہبی امور کی جانب سے حج پالیسی کا اعلان نہ ہونے کے باعث قومی ایئر لائن سمیت پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائن کو حج فلائٹ آپریشن ترتیب دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی کااعلان عمومی طور پر حج شروع ہونے سے ایک ماہ قبل کردیا جاتا تھا لیکن رواں سال حج شیڈول میں تاخیر کے باعث بدانتظامی کے شدید خدشات پیدا ہوگئے ہیں جس کے باعث حج کی سعادت حاصل کرنے کیلیے حجاز مقدس جانے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن شروع ہونے میں تاخیر ، انتظامات میں بد انتظامی کا خدشہ

واضح رہے کہ عازمین حج نے 31 مئی تک سعودی عرب پہنچنا تھا لیکن غیر معمولی تاخیر کے باعث اس حوالے سے شدید بدانتظامی کے خدشات ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں