بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاکستانی اداکارہ نیلی آنکھوں والے لڑکے سے شادی کی خواہش مند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے شریک حیات کی خصوصیات اور عادات کے حوالے سے  بتا دیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں جب حمیمہ ملک سے شادی اور دلہا کی خصوصیات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکارہ یہ سُن کر زور سے ہنسی اور پھر ایک ایک کر کے خوبیاں گنوانا شروع کردیں۔

انہوں نے بتایا کہ اُس کے پاس اچھی سی گاڑی ہونی چاہیے، پیسے والا خوبصورت اور لمبا ہو، اُس کی آنکھیں نیلی ہوں اور نیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہو۔

حمیمہ ملک نے کہا مجھے ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے والد کی طرح ہو، یعنی جیسے والد نے میری رہنمائی اور مدد کی وہ بھی اُسی طرح میرے ساتھ کھڑا ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ جیسے میرے والد والدہ کی عزت کرتے تھے، وہ بھی میری ویسے ہی عزت کرے اور بلکل اٰسی طرح اہمیت دے‘۔

’اسے میرے کیریئر اور ماضی کا معلوم ہونا چاہیے، جذباتی اور ذہنی سطح پر میرے ساتھ چلنا چاہیے‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ میں بیٹی کی خواہش مند نہیں ہوں لیکن بیٹے کی خواہش مند ہوں۔ انہوں نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی رحمت ضرور ہوتی ہے مگر  اُس کی پیدائش کے بعد کاندھوں پر بڑی ذمہ داریاں پڑ جاتی ہیں۔

حمیمہ ملک نے بتایا کہ ’میں اپنی بہن پر بیٹی سے زیادہ حق جتاتی ہوں، اگر میری بیٹی ہوتی تو شاید اتنا نہیں کرسکتی تھی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں