تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا پاکستانیوں کو وہ عورت پسند ہے جس کی طلاق ہو، حمائمہ ملک

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی وڈ سُپر اسٹار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنا تجربہ شیئر کر دیا۔

انسٹا گرام پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک کہتی ہیں کہ میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ کام کیا جس پر شرمندہ نہیں ہوں، مگر معلوم نہیں تھا کہ پاکستان کے عوام مجھ سے کیسا رویہ اختیار کریں گے۔

حمائمہ ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستانیوں کو وہ عورت پسند ہے جس کی طلاق ہو، وہ رو رہی ہو یا ساس کے ہاتھوں اس کی پٹائی ہو جیسا کہ ہم اکثر ڈراموں میں دیکھتے ہیں؟

مزید پڑھیں: حمائمہ ملک نے عمران ہاشمی کو کیا مشورہ دیا؟

اداکارہ نے کہا: ’میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی اور بہت لطف اندوز ہوئی۔ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔ اتنے سال گزر جانے کے باوجود انہوں نے میری آنے والی فلم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا‘۔

واضح رہے کہ حمائمہ ملک نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’راجا نٹور لال‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 

Comments

- Advertisement -