اشتہار

حمیمہ ملک نے عمران ہاشمی کو کیا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ فلم میں 7 برس قبل جلوہ گر ہونے والی پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک  نے عمران ہاشمی کو دلچسپ مشورہ دے ڈالا۔

عام طور پر اداکاروں کے بارے میں یہ مشہور ہوتا ہے کہ وہ وقت کے پابند نہیں ہوتے اور شوٹنگ پر دیر سے پہنچتے ہیں مگر عمران ہاشمی اس مزاج کے بالکل خلاف ہے۔

عمران ہاشمی کا وقت پر پہنچنا اور ہر کام کو اپنے وقت پر انجام دینا معمول کی بات ہے، اُن کی یہ عادت ساتھی اداکاروں کے لیے بعض اوقات پریشانی کا باعث بنتی ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: خواتین کا موازنہ کرنے پر حمیمہ ملک کا مومنہ مستحسن سے اظہارِ ناراضی

پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے 2014 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’راجا نٹور لال‘ میں عمران ہاشمی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں گزشتہ شب دعا ملک اور حمیمہ ملک نے بطور مہمان شرکت کی، جنہوں نے میزبان وسیم بادامی کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

وسیم بادامی نے اپنے معصومانہ انداز سے دونوں بہنوں سے مختلف سوالات کیے۔ یارکر راؤنڈ میں دونوں بہنوں کو مختلف شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں، جن میں عمران ہاشمی بھی شامل تھے۔

حمیمہ ملک نے عمران ہاشمی کی تصویر دیکھ کر انہیں مشورہ دیا کہ وہ وقت کی پابندی اس قدر نہ کیا کریں، کبھی تھوڑی دیر بھی کرلیا کریں۔ دعا ملک نے اپنی بہن کے مشورے پر اثبات میں سر ہلایا۔

اس راؤنڈ میں دعا اور حمیمہ ملک کو عائشہ خان، مومنہ مستحسن، وزیراعظم عمران خان اور فیروز خان کی تصاویر بھی دکھائیں گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں