ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

’ایک ساتھ مل کر خدا سے معافی مانگیں، اللہ ہماری دعا ضرور سنے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے دنیا بھر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ساتھ مل کر خدا سے معافی مانگیں، اللہ ہماری فریاد ضرور سنے گا اور ہمیں کرونا کی وبا سے نجات عطا کرے گا۔

کرونا وائرس نے دنیا کے 197 ممالک میں پنجے گاڑھ لیے ہیں جس کی وجہ سے اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ چار لاکھ 41 ہزار سے زائد متاثر بھی ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمیمہ ملک نے اپیل کی کہ کرونا کی وبا سے نجات حاصل کرنے کے لیے سب ایک ساتھ مل کر دعا کریں اور رب سے معافی طلب کریں۔

انہوں نے لکھا کہ ’ساری دنیا ایک وقت میں ایک ساتھ اپنے خدا سے معافی مانگے، ایک لمحے میں دنیا کے ہر ایک کونے سے ہر ایک انسان ایک ساتھ جب دعا کرے گا تو اللہ رب العزت ضرور سنے گا’۔

دوسری جانب عائزہ خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر رب کے حضور دعا کی اور لکھا کہ ’میرے اللہ تو پاکستان اور پوری دنیا پر اپنا رحم فرما‘۔

مزید پڑھیں: حمیمہ ملک کا فیروز خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

انہوں نے لکھا کہ احتیاط بے شک کرنا ہے پر اپنے اور سب کے لیے دعا بھی کرنا ہے، خود کوشش کریں کہ وضو میں رہیں اور اللہ سے شفا اور معافی مانگتے رہیں، بے شک ہمارا یقین اللہ پر ہے، انشاء اللہ ہمیں کوئی بھی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں