جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

حمیمہ ملک کا فیروز خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایک روز قبل فیروز خان نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی بقیہ زندگی اسلامی طرز پر گزاریں گے اور دینی تعلیمات کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

حمیمہ ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بھائی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں زندگی کے اُس دور سے گزر رہی ہوں کہ جب بہن بھائی میرے لیے متاثر کن کردار ادا کررہے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’فیروز ہم سب تمھارے صراط مستقیم پر چلنے کے فیصلے پر فخر کرتے ہیں، نوجوانی میں اللہ نے تمھارا انتخاب کیا اور اپنی رحمت نازل کی‘۔

حمیمہ ملک نے فیروز خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اُن کے لیے ثابت قدمی کی دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پلیٹ فارم اب صرف اسلام کی ترویج کے لیے استعمال کروں گا۔

مزید پڑھیں: معروف اداکار فیروز خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

اداکار فیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے پرستار جس بیان کا انتظار کررہے تھے وہ اعلان کرتا ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیا۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست بھی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں