تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عامر لیاقت نے پارلیمنٹ میں لانے والوں کے نام بتادیے

کراچی: پی ٹی آئی رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ میں لانے والوں کے نام بتادیے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے میزبان وسیم بادامی کے سوال پر پارلیمنٹ میں لانے والوں کے نام بتادیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ وزیراعظم چلے جائیں گے، ووٹنگ مشین کا بل پاس نہیں ہوگا تو میں نے کہا کہ ہم بھی ان سے کھیل لیتے ہیں اسی لیے ایسا کہا کہ لایا گیا ہے۔

وسیم بادامی نے پوچھا کہ بتادیں کہ پارلیمنٹ میں آپ کو کون لایا تھا؟ اس پر رکن اسمبلی نے کہا کہ علی محمد خان، علی زیدی، فیصل واوڈا اور فواد چوہدری لائے تھے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ اتحادی نہیں ہوں پاکستان تحریک انصاف کا ممبر ہوں، میں ابھی بھی کہتا ہوں مجھے لایا گیا تھا، غیرسیاسی تشخص رکھنے والے شخص کا تاثر غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کسی سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، میں پی ٹی آئی کا ممبر ہوں۔

عامر لیاقت نے استعفیٰ سے متعلق کہا کہ استعفیٰ دیا تھا لیکن اسپیکر اسد قیصر نے اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا پھر وزیراعظم نے استعفیٰ منظور بھی نہیں کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ عامر لیاقت کو میں اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ پی ٹی آئی کے رکن بھی نہیں تھے۔

Comments

- Advertisement -