پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

کراچی: اپارٹمنٹ کی دیوار کے قریب سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں اپارٹمنٹ کی دیوار کے قریب سے ملنے والے انسانی بازو کی شناخت ہوگئی، بازو گزشتہ روز شارع فیصل نرسری کے قریب ٹریفک حادثے کے شکار شخص کا نکلا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کا بازو دھڑ سے الگ ہو گیا تھا، متوفی عبدالباسط کا بازو حادثے کے دوران گاڑی میں پھنس گیا تھا، حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔

حکام کے مطابق ممکنہ طور پر گاڑی کے ڈرائیور نے بازو گلشن اقبال میں پھینکا، متوفی عبدالباسط کا بازو ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، حادثے کا مقدمہ تھانہ فیروز آباد میں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں درج ہے۔

متوفی عبدالباسط 5 بچوں کا باپ اور بلوچ کالونی کا رہائشی تھا۔

قبل ازیں، ریسکیو اہلکار نے بتایا تھا کہ اسے گلشن اقبال بلاک 19 سے انسانی بازو ملا ہے، وہ اسے عزیز بھٹی تھانے لے گیا تھا جہاں پولیس نے اسے جناح اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ فرض رضا نے بتایا کہ فنگر پرنٹس کے ذریعے شناخت کی کوشش کر رہے ہیں، جائے وقوع سے لاش کے دیگر ٹکڑے نہیں ملے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں