اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

بھارت میں انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی، جس کے شبہ میں فرانسیسی حکام نے طیارے کو 4 دن تک روک رکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اکیس دسمبر کو خفیہ اطلاعات ملنے پر فرانسیسی حکام نے ممکنہ انسانی اسمگلنگ کے پیشِ نظر چارٹر طیارے کو چار دن تک فرانس میں روکے رکھا تھا۔

فرانسیسی حکام کے مطابق رومانیہ کی چارٹر کمپنی لیجنڈ ایئرلائنز کی یہ پرواز نکاراگوا کے لیے روانہ ہوئی تھی، جس میں تین سو تین مسافر اور گیارہ کمسن بچے شامل تھے۔

- Advertisement -

نکاراگوا امریکا میں پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے، اوراگوا غریبی یا تنازعات سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے نقل مکانی کے اسپرنگ بورڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق مسافروں کو وسطی امریکہ پہنچنے کے لیے غیر قانونی طور پر امریکہ یا کینیڈا میں داخل ہونے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

فرانسیسی حکام نے ہندوستان کی انسانی اسمگلنگ کی کاروائیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، خیال رہے کہ فرانس میں انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید اور 3.3 ملین یوروز جرمانے کی سزائیں مقرر ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں