شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے 53 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا راز بتا دیا۔
لاہور میں اپنی فلم ’لو گرو‘ کے لیے منعقدہ حالیہ ایونٹ میں ہمایوں سعید نے اپنی جوانی کا راز بتایا ہے۔
ہمایوں سعید نے صحافی سے سوال کیا کہ کیا میں اس وقت جوان لگ رہا ہوں یا بوڑھے آدمی کی طرح؟ ان کا یہ کہنا تھا کہ سامعین کی طرف سے قہقہے لگ گئے۔
یہ پڑھیں: ماہرہ اور ہمایوں کی فلم ’لو گرو‘ کا پشتو گانا ’سدا آشنا‘ ریلیز کردیا گیا
انہوں نے کہا کہ ’باقاعدگی سے ورزش کریں، فٹ رہیں اور دوسروں سے حسد کرنا چھوڑ دیں اپنے کام پر توجہ دیں اور آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔
اداکار نے کہا کہ ناراضگی اور حسد انسان کو اندر سے تباہ کردیتا ہے اور یہ آخرکار ظاہر ہوتا ہے، اس لیے حسد کرنا چھوڑ دیں اپنے آپ پر دباؤ نہ ڈالیں پھر ہمیشہ جوان رہیں گے۔
واضح رہے کہ ہمایوں سعید رومانوی فلم ’لو گرو‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جس میں ماہرہ خان ان کے ساتھ موجود ہیں، فلم کے دیگر کرداروں میں رمشا خان، احمد علی بٹ، سوہائے علی ابڑو، مومنہ اقبال، میرا سیٹھی، عمارہ ملک اور وردہ عزیز کے علاوہ سینئر اداکار جاوید شیخ، مرینہ خان، عثمان پیرزادہ اور عینی زیدی شامل ہیں۔
لو گرو کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں جبکہ اسکرین رائٹر واسع چوہدری ہیں۔
سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پروڈکشن ’لو گرو‘ اس عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔