تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ہمایوں سعید نے اپنے تلخ ماضی سے پردہ اُٹھا دیا

پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے اپنے تلخ ماضی سے پردہ اُٹھاتے ہوئے نجی زندگی اور گھر کے حالت سے متعلق گفتگو کی ہے۔

ہمایوں سعید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ گھر کے معاشی حالات اس قدر خراب ہوگئے تھے کہ 18 سال کی عمر سے ہی کمانے کی کوششیں کرنی پڑیں۔

مزید پڑھیں: ہمایوں سعید نے اپنے مداحوں سے اہم اپیل کردی

چھوٹے بھائی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ وہ بہت مشکل وقت تھا، کافی شرارتی اور مزے دار بچہ تھا لیکن اچانک ایک حادثے کے باعث اسے اسپتال لے جانا پڑا، اسے ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال لے کر بھاگتے تھے، اس کے لیے بہت سا پیسہ بھی چاہیے ہوتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FWhy Podcast (@fwhyfrieha)

ہمایوں سعید نے کہا کہ ڈاکٹروں نے صاف کہہ دیا تھا کہ یہ زندگی بھر چل نہیں سکے گا، والدین بھائی کی تکلیف دیکھ دیکھ کر ختم ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت میں پڑھائی چل رہی تھی اور باقی ذمہ داریاں بھی مجھ پر آگئیں، مجھے اسپتال کے چکر لگانے، پیسوں کا انتظام کرنا اور کمانے کی کوششیں کرنی پڑیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FWhy Podcast (@fwhyfrieha)

Comments

- Advertisement -