تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

صہیونی فورسز کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے، ڈبلیو ایچ او کی ہوشربا رپورٹ

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملے کے بعد الاقصیٰ شہداء اسپتال سے زیادہ تر مقامی ہیلتھ ورکرز اور تقریباً سیکڑوں مریض اسپتال چھوڑ کر نامعلوم مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے سے متعلق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہوشربا رپورٹ جاری کر دی۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ (یو این) نے پیر کو رپورٹ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے شدید فضائی حملے نے طبی عملے سمیت 600 کے قریب مریضوں کو کمپلیکس چھوڑ کر نامعلوم مقامات پر جانے پر مجبور کیا جبکہ ان ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ

رپورٹ میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی کے زیادہ تر حصے پر ہوائی، زمینی اور سمندری اسرائیلی بمباری میں شدت آگئی ہے، قابض اسرائیل فورسز نے اب تک 94 اسپتالوں اور 76 ایمبولینسز  پر 294 حملے کیے، حملوں میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے حکام نے اتوار کے روز وسطی غزہ میں دیر البلاح گورنری کے واحد کام کرنے والے اسپتال کا دورہ کیا۔ جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ شدید بمباری کے بعد بہت سے لوگوں نے الاقصیٰ اسپتال میں طبی امداد کے لیے رخ کیا۔

حکام نے کہا کہ الاقصی اسپتال میں بڑی تعداد میں زخمی موجود ہیں لیکن یہاں طبعی عملہ موجود نہیں ہے، اسپتال کے ڈائریکٹر نے اطلاع دی کہ انخلا کے جاری احکامات کی وجہ سے زیادہ تر مقامی ہیلتھ ورکرز اور تقریباً 600 مریض اسپتال چھوڑ کر نامعلوم مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے اہلکار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اسپتال میں ہر چند منٹ بعد نئے مریض آ رہے ہیں، انخلا کے احکامات اور خطرناک صورتحال کے باعث سینکڑوں ایمرجنسی کیسز اور ہلاکتوں کی نگرانی کے لیے صرف پانچ ڈاکٹر رہ گئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے اہلکار نے مزید کہا کہ یہاں ایک افراتفری کا منظر ہے، اسپتال کے ڈائریکٹر نے ہم سے ایک درخواست ہے کہ اس اسپتال کو محفوظ بنایا جائے۔

لوگ کھلے آسمان یا اپنی گاڑیوں میں رہ رہے ہیں: اقوام متحدہ

اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی میں مواصلات کی ڈائریکٹرجولیٹ ٹوما کا کہنا ہے غزہ میں ہم قحط کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

بی بی سی سے گفتگو میں جولیٹ ٹوما نے کہا غزہ کی پناہ گاہوں میں اب کوئی جگہ نہیں ہے، لوگ یا تو کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں یا کچھ اپنی گاڑیوں میں، کچھ لوگ بہت زیادہ قیمتوں پر صرف ایک کمرہ کرایہ پر لے کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اہکار نے کہا کہ جیسے جیسے  بمباری ہوتی ہے لوگ اپنی جان بچانے کے لیے نقل مکانی کرتے ہیں، اموات اور زخمیوں کے اعداد وشمار حیران کن ہیں، اور ان میں ہر گھنٹے اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

ڈائریکٹرجولیٹ ٹوما نے کہا کہ ہم نے بھی 142 ساتھیوں کو کھودیا ہے، مگر ڈر ہے کہ یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

جنگ کا بند ہونا ضروری ہے: انتونیوگوتریس

غزہ میں امدادی کارروائیوں کیلئے رسائی دینے سے متعلق پہلی رپورٹ سلامتی کونسل کو پیش کردی گئی ہے، سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے غزہ کے مکینیوں کی امداد تک رسائی کیلئے جنگ کا بند ہونا ضروری ہے۔

Comments

- Advertisement -