جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کرونا وائرس، تھائی لینڈ کے سیکڑوں بندر بھوک سے تڑپنے لگے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: دنیا بھر میں خوف پھیلانے والے مہلک وائرس کرونا نے تھائی لینڈ کے بندروں کو تڑپا کر رکھ دیا۔

عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے وبا قرار دیے جانے والے مہلک وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یہ وائرس اب تک دنیا کے 114 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 4200 سے تجاوز کرچکی جبکہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہوگئی۔

- Advertisement -

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق تین ہفتوں کے دوران کرونا کے کیسز چین سے نکل کر دوسرے ممالک میں رپورٹ ہوئے، وائرس بہت تیزی اور طاقت کے ساتھ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔

کرونا وائرس کے پیش نظر مختلف ممالک نے حفاظتی اقدامات کیے ہیں جس کے تحت تعلیمی اداروں، سرکاری و نجی دفاتر کی تعطیلات سمیت شہروں کو لاک ڈاؤن کیا گیا اور عوام کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے گھروں پر ہی رہیں۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ فضائی کمپنیاں متاثر ہوئیں اور انہیں اربوں ڈالرز کے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

کرونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح سے متاثر ہوا، تھائی لینڈ وہ ملک ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر دنیا بھر سے لوگ سیاحت کے لیے پہنچتے تھے مگر اب صورت حال بہت مختلف ہے۔

تھائی لینڈ آنے والے سیاح سڑک پر گھومنے والے بندروں کو کھانا ڈالتے تھے البتہ اب صورت حال یہ ہے کہ بندر بھوک سے تڑپ رہے ہیں اور انہیں کھانا دینے والا کوئی بھی نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکڑوں بھوکے بندر ایک کیلا حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر صارفین افسردہ ہوگئے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بندروں کی خوراک کا مناسب بندوبست کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں