تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

پورشے کمپنی کی معمولی غلطی سے کئی لوگ بے وقوف بن گئے

گاڑیاں بنانے والی معروف جرمن کمپنی پورشے کے ڈیلر کی جانب سے کی گئی معمولی غلطی سے کئی لوگ بے وقوف بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں پورشے ڈیلر نے اسپورٹس کاروں کی قیمت کا اشتہار جاری کیا جس کے بعد کمپنی کو لاتعداد فون کالز موصول ہونے لگیں۔

لوگوں نے اسپورٹس کاروں کی بکنگ کے لیے کمپنی کو رقم بھیجنا شروع کر دی جس پر مالکان سر پکڑ کر بیٹھ گئے کہ اچانک ایسا کیوں ہو رہا ہے؟

تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ پورشے ڈیلر نے اشتہار میں معمولی غلطی کر دی جس کی وجہ سے گاڑیاں خریدنے کے خواہش مند نے بکنگ کے لیے فون کالز کیں۔

اسپورٹس کاروں کی اصل قیمت 1 لاکھ 48 ہزار ڈالرز تھی لیکن ڈیلر نے صرف 18 ہزار ڈالرز قیمت لکھ کر اشتہار جاری کر دیا جس کی وجہ سے لوگوں کو غلط فہمی ہوئی۔

بعد ازاں کمپنی نے فرداً فرداً بکنگ کروانے والے حضرات سے رابطہ کر کے معذرت کی اور ڈیلر سے ہونے والی غلطی کے بارے میں آگاہ کیا۔

Comments