ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’غریب یوکرینی نہیں جیت سکتے‘ یورپی ملک کے وزیراعظم کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کا کہنا ہے کہ ‘غریب یوکرینی’ روس کے خلاف نہیں جیت سکتے۔

وزیراعظم وکٹر اوربان یوکرین جنگ کے حوالے سے اپنے مغربی اتحادیوں کے برخلاف رائے کا اظہار کرتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیف کی افواج کا روس کے خلاف جنگ جیتنے کا امکان نہیں ہے۔

دوحہ میں قطر اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15 ماہ قبل شروع ہونے والے تنازع کو سفارت کاری سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

Hungary's Prime Minister Viktor Orban arrives for the European Union leaders summit, as EU's leaders attempt to agree on Russian oil sanctions in response to Russia's invasion of Ukraine, in Brussels, Belgium

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ نیٹو فوج بھیجنے کے لئے تیار نہیں ہے اور یہ ظاہر ہے کہ میدان جنگ میں غریب یوکرین کے لئے کوئی فتح نہیں ہے جنگ صرف اسی صورت میں روکی جا سکتی ہے جب روس امریکا کے ساتھ معاہدہ کر لیں یورپ میں، ہم اس سے خوش نہیں ہیں لیکن یہ واحد راستہ ہے۔

یورپی ملک نے یوکرین کی مدد کرنے سے انکار کردیا

ہنگری، جو کہ یورپی یونین اور نیٹو کا رکن ہے لیکن یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا کام کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں