بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

جیتنے کی بھوک ہونی چاہیے، پہلا پنچ ماریں پھر23فروری کو دیکھیں گے، باسط علی

اشتہار

حیرت انگیز

باسط علی نے چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ کے لیے قومی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ ان میں جیتنے کی بھوک ہونی چاہیے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز باسط علی کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی یہ چیزیں ذہن میں رکھنی پڑیں گی کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی کمزوریاں کیا ہیں، کسی ٹیم سے جب میچ ہوتا ہے تو اس کی مثبت اور منفی دنوں چیزیں دیکھتے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ بلیک میں فروخت، قیمت ہوش اڑا دے گی!

ہم نے وہ توڑ نکالنا ہے جس سے ہم دوسری ٹیم پر حاوی ہوں، آپ فیوریٹ نہیں ہیں نیوزی لینڈ کی ٹیم فیوریٹ ہے تو آپ کے لیے بہترین چانس ہے، آپ ٹرائی سیریز میں ان سے میچ ہارے ہیں، آپ کے پاس جیتنے کی بھوک ہونی چاہیے۔

آپ بولیں ہم نے جیتنا ہے، آپ کے پاس بہترین موقع ہے، یہی میچ ہے کوارٹر فائنل بعد میں جب 23 فروری آئے گا تو دیکھیں گے۔

کرکٹ میں ہمارے باکسنگ کا بڑا رول ہوتا ہے، جب پہلا پنچ پڑتا ہے نہ تو سامنے والا بیک فٹ پر جاتا ہے، پہلا پنچ آپ ماریں انشااللہ تعالیٰ، 23 کی پھر بعد میں سوچیں گے۔

نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا، دوسرا فاسٹ بولر بھی چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں