تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

بچے کی معصومانہ حرکت نے والدہ کو حیران کردیا

برازیلیا: برازیل میں 4 سالہ بچے نے اپنی والدہ کے فون کا استعمال کرتے ہوئے تقریباً 12 ہزار روپے کا کھانا آن لائن آرڈر کرکے والدہ کو حیران کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیلی خاتون رائیسا ونڈرایڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے 4 سالہ بچے کی معصومانہ حرکت کا احوال بیان کیا۔

خاتون نے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کے چار سالہ بیٹے نے ان کا موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ایک معروف اور مہنگی فوڈ چین سے 400 برازیلین رئیل (12 ہزار پاکستانی روپے) کا کھانا آرڈر کردیا۔‘

برازیلی خاتون نے واقعے کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ ان کے بیٹے نے آن لائن کھانا آرڈر کیا ہے وہ اس قسم کی شرارت کرتا ہی رہتا ہے۔‘

انہوں نے کھانے کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ اتنا سارا اور مہنگا کھانا دیکھنے کے بعد وہ ہنستے اور روتے ہوئے کھانا کھانے بیٹھ گئی تھیں۔

رائیسا ونڈرایڈ کی پوسٹ کو صارفین نے پسند کیا اور کمسن بچے کی شرارت پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -