اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کوہستان میں نایاب نسل کے 2 ہرنوں کا شکار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کوہستان میں نایاب نسل کے 2 ہرنوں کے شکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی ، ہرنوں کا شکار کرنے والا کراچی کا رہائشی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان میں نایاب نسل کے 2 ہرنوں کا شکار ہوا ، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائلڈلائف حکام کا کہنا ہے کہ شکار کرنے والے شخص کا نام انصار الدین ہے، مبینہ شکاری کراچی کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔

محکمہ وائلڈلائف نے کہا کہ گولی چلانے والے کا بیان قلم بند کیا جائے گا اور ویڈیوکا فرانزک کروایا جائے گا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے تین افسران کو انکوائری پر تعینات کردیا گیا ہے ، تین رکنی کمیٹی شکار کے مقام کا تعین کرے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ نایاب ہرنوں کوبےدردی سےشکارکیاگیاہے، شکار سندھ کی حدود میں ہوا تو محکمہ قانونی کارروائی کرے گا۔

یاد رہے گذشتہ سال راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں نایاب نسل کے ہرن کا شکار ہوا تھا، مقامی افراد کی جانب سے خونخوار کتوں کے ذریعے نایاب ہرن کا شکار کیا گیا۔

بعد ازاں پنجاب وائلڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے شکاریوں کے خلاف کارروائی شروع کردی تھی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں