تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سمندری طوفان ہیگی نے 37 افراد کی جان لے لی، 20 لاپتہ

ٹوکیو: جاپان میں سمندری طوفان ہیگی نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 37 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد لاپتہ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ہیگی کے جاپان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا نے کے باعث 37 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوچکے ہیں جبکہ متعدد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور ڈیڑھ لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

سمندری طوفان ہیگی کی تباہ کاریوں کے باعث جاپان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان منعقد ہونے والے رگبی کے عالمی کپ کے تین میچز بھی منسوخ ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے افراد کو ریسکیو کرنے کےلیے ہزاروں کی تعداد میں پولیس افسران، فائر فائیٹرز، کوسٹ گارڈز اور ملٹری اہلکار ریلیف آپریشن میں حصّہ لے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہےکہ 92 ہزار گھر اب بھی بجلی سے محروم ہیں جبکہ 70 لاکھ سے زائد افراد طوفان کے باعث اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے تھے لیکن شیلٹر ہومز میں صرف 50 ہزار افراد موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جاپانی حکومت نے متاثرین کو ریسکیو کرنے کےلیے 27 ہزار فوجیوں کو متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن میں شریک ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کی امداد کےلیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر ضرورت پڑی تو مزید فوجی دستے بھی ریلیف آپریشن کےلیے بھیجے جائیں گے۔

جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طوفان کے باعث 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں مزید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا سبب بن سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ حکام نے خطرات کے پیش نظر علاقوں میں احتیاطی ہدایت جاری کردی ہیں جبکہ طوفان کے ٹکرانے سے قبل ہی شہریوں کی جانب سے اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرلی گئی تھیں جس کے سبب مارکیٹوں میں سامان کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

میٹرولوجیکل ایجنسی کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ طوفان 1985 میں جاپان میں آنے والے طوفان سے بھی زیادہ طاقتور ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -