متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں سمندری طوفان ‘شاہین’ کے پیش نظر ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے ڈرائیورز کو اہم گر بتائے کہ وہ کس طرح ممکنہ سیلابی صورت حال سے بچ سکتے ہیں، انہیں تیراکی کا بھی طریقہ بتایا گیا۔
ابوظہبی پولیس نے سمندری طوفان کی پیش گوئی کے تناظر میں مختلف زبانوں میں ایڈوائزری جاری کی ہے۔
متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ شاہین کے اثرات اماراتی ساحلی علاقوں پر بھی پڑیں گے، شہری اور سیاح احتیاطی تدابیر اپنائیں، ساحلی اور نشیبی مقامات کا رخ کرنے سے پرہیز کریں۔
سمندری طوفان کس خلیجی ملک سے ٹکرا گیا؟ بڑی تباہی (کمزور دل حضرات نہ دیکھیں)
یہ بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ تیز بارشوں کی وجہ سے وادیوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
سمندری طوفان کئی شہریوں کو بہا لے گیا؟ (بچے ویڈیو نہ دیکھیں)
خیال رہے کہ سمندری طوفان گزشتہ روز عمان سے ٹکرایا جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ساحلی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ مختلف حادثات کے نتیجے میں اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔