ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی: سمندری طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا رخ مسقط کے ساحل کی طرف ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلے کی پیش گوئی کے مطابق طوفانی بارشوں اور ہواؤں کے امکان میں کمی آ گئی ہے، کیوں کہ سمندری طوفان شاہین کا رُخ مسقط کے ساحل کی طرف ہو گیا ہے۔

اس سلسلے میں یو ایس جوائنٹ ٹائیفون وارننگ سینٹر پرل ہاربر نے طوفان کی تازہ صورت حال جاری کی ہے، جی ایف ایس کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے دور ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ جی ایف ایس سسٹم کو بین الاقوامی طور پر مستند مانا جاتا ہے۔

سمندری طوفان ‘ شاہین’ کراچی سے چند سو کلومیٹر دور ، الرٹ جاری

اس سسٹم کے مطابق طوفانی بارش کا امکان بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 94 فی صد، جب کہ درجۂ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شمال مشرق سے 26 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں