اسلام آباد: حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر حل کرانے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حریت رہنما عبدالحمید لون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا اثرور سوخ استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے، برصغیر میں امن کی بحالی اور ترقی کیلئے تنازع کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔
جنگ بندی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کو بڑی خوش خبری سنا دی
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ مل کرکام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ‘ہزاروں سال بعد’ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر امریکا کی جانب سے جنگ بندی کیلئے دونوں ممالک کو ایک میز پر لایا گیا۔
اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔