اشتہار

پشاور میں کمسن بچے کے اغوا میں ملوث میاں بیوی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغوی کمسن بچے کو بازیاب کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور میں پولیس نے چار سال کے بچے اغوا میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرکے مغوی بچے کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان نے اولاد سے محروم ہونے پر بچے کو اغوا کیا تھا۔

- Advertisement -

تفتیشی حکام کا بتانا ہے کہ کمسن بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں پشاور پولیس نے چار سالہ بچی کو بازیاب کروا کر اغواکار گروہ کے ایک سہولت کار کو گرفتار کیا تھا جو رکشے میں مبینہ طور پر بچوں کو اغوا کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے ملزم کے علاوہ اس گروہ کے سرغنہ میاں بیوی ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

تھانہ رحمٰن بابا کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کا مقدمہ 22 مئی کو بچی کے والد عزیز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جنہوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی والدہ کے ساتھ ماموں کے گھر ایک شادی پر گئی تھی اور وہیں سے وہ اغوا ہوگئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں