جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

لاہور میں شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں گھر کے کاغذات نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کی حدود بیگم کالونی میں شوہر نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کے مطابق بیوی پر شوہر اس کی بہن سمیت 5 افراد نے تشدد کیا۔

شوہر کی گلی میں نسرین بی بی پر تشدد کی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی، ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نے تھانہ شاہدرہ میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

- Advertisement -

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ، شوہر نند اور نند کے شوہر نے گھر میں آئے کاغذات نہ دینے پر تشدد کیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، تشدد میں ملوث
افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں جڑانوالہ میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر ملزم علی اصغر نے اہلیہ نسرین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نسرین کے چہرے اور کمر پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، جڑانوالہ کی تھانہ صدر پولیس نے زخمی خاتون کا طبی معائنہ کرالیا۔

اس حوالے سے متاثرہ خاتون نسرین نے پولیس کا بیان دیا کہ میرا خاوند دوسری شادی کی اجازت کیلئے مجھ پر دباؤ ڈالتا تھا، اجازت نہ دینے پر رسی سے باندھ کر تشدد کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

احمر کھوکھر
احمر کھوکھر
احمر کھوکھر بطور کرائم نیوز اے آروائی نیوز لاہور سے وابستہ ہیں

مزید خبریں