کراچی : صنعتی ایریا میں نجی فیکٹری کے باہر درندہ صفت شوہر نے بیوی کو خنجر کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد کے علاقے نیوکراچی نمبر 7 صنعتی ایریا میں شوہر نے نجی فیکٹری کے باہر بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ پر شوہر نے چھری سے وار کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسلم نے 40 سالہ بیوی کو چھری کے وار کرکے قتل کیا، جس کی شناخت 40 سالہ پروین کے نام ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد فیکٹری سے نکلی تو شوہر نے چھری سے حملہ کردیا،پروین کو شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے سفاک شوہر اسلم کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں زیادتی کا مقدمہ بھی درج کیا ہے۔
مزید پڑھیں : بیوی کو چلتی بائیک سے اتار کر گولی مار دی، ملزم گرفتار
خیال رہے کہ 19 اگست کو بھی کراچی میں قتل کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ناراض ہونے پر بیوی کو چلتی موٹر سائیکل سے اتار کر دو بچوں کے سامنے گولی مار دی تھی۔