جمعرات, نومبر 7, 2024
اشتہار

شوہر نے لڑکیوں کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 24 سالہ شوہر نے 2 گرل فرینڈز کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھونیشور میں 24 سالہ فارماسسٹ شوہر نے دو گرل فرینڈز کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر بیوی کو زبردستی اینستھیزیا (بیہوشی کی دوا) زائد مقدار میں دے کر قتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ 28 اکتوبر کو پیش آیا، ملزم نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی لیکن پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

- Advertisement -

ڈی سی پی پنک مشرا نے بتایا کہ فارماسسٹ پردمونیا کمار اور اس کی دو گرل فرینڈز نرسوں روزی پاترا اور ایجیتا بھویان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے برسوں تک ڈیٹنگ کے بعد 2020 میں سبھاشری سے شادی کی اور تب سے وہ اسے تشدد کا نشانہ بنارہا تھا جس سے تنگ آکر وہ گزشتہ چھ ماہ سے والدین کے گھر رہ رہی تھیں۔

سبھاشری کے میکے جانے کے بعد پردمونیا کی ملاقات اجیتا اور روزی سے ہوئی پھر تینوں دوست بن گئے۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں نے مبینہ طور پر سبھاشری کو قتل کرنے کی سازش کی اور 27 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے ملزم بیوی کو سمپور علاقے میں روزی کے گھر لے آیا جہاں اسے بیہوشی کے لیے استعمال ہونے والی دوا کی زائد مقدار دی گئی۔

سبھاشری کو بیہوش ہونے کے بعد کیپٹل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملزم نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جبکہ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ڈی سی پی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتا چلا کہ سبھاشری کی موت بیہوشی کی دوا کی زائد مقدار دینے سے ہوئی جس کی وجہ سے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق جب ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی تو انہوں نے خاتون کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ زبردستی اینستھیزیا کی دوا دی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں