اشتہار

مقابلہ حسن میں شریک خاتون کے شوہر نے تاج توڑ دیا، وجہ کیا تھی؟

اشتہار

حیرت انگیز

برازیل میں ہونے والے مقابلہ حسن میں شریک خاتون کے شوہر نے ملکہ حسن کا تاج توڑ دیا جس کی وجہ یہ تھی کہ اس کی اہلیہ کو فاتح قرار دینے کے بجائے دوسرا نمبر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برازیل میں ہونے والے مقابلہ حسن میں اس وقت صورتحال تشویشناک ہوگئی جب مقابلہ حسن کی فاتح ایمانیولی بیلینی کو تاج پہنایا جانے لگا تو مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والی نتھالی بیکر کا شوہر غصے میں اسٹیج پر آیا اور تاج پہنانے والی خاتون کے ہاتھ سے تاج کھینچ کر زمین پر پھینک دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر مقابلے کے ججز کے فیصلے سے ناراض شوہر نے چیخ وپکار کر کے ہنگامہ آرائی کی اور اسی پر بس نہیں کیا بلکہ اپنی اہلیہ کو پکڑ کر اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے اس نے ایک مرتبہ پھر تاج زور سے زمین پر مارا جس سے وہ ٹوٹ گیا۔

- Advertisement -

اس دوران مقابلہ جیتنے والی امیدوار سمیت تمام حاضرین ششدر رہ گئے۔ بعد ازاں مقابلے کی سکیورٹی ٹیم نے مداخلت کرتے ہوئے تاج توڑنے والے شخص کو اسٹیج کے پیچھے پکڑ لیا۔

اس حوالے سے مقابلہ حسن کی کو آرڈینیٹر ملونی ہینسیچ نے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ مقابلہ حسن کی جج بیلینی کو فاتح قرار دینے کا فیصلہ درست تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں