ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

بیوی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو سزائے موت کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بیوی کوقتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ماڈل کورٹ نے ملزم نوازمسیح کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، قتل میں معاونت  پرملزمہ اریبہ کو بھی سزائےموت سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے محبوبہ کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق جرم ثابت ہونے پر ملزم نواز مسیح کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی ۔

عدالت نے نواز مسیح کی محبوبہ و شریک ملزمہ اریب کو بھی سزائے موت کا حکم دیا ۔

- Advertisement -

مدعی جمیل اختر اور مقتولہ فوزیہ بی بی کے لواحقین کی طرف سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے پیروی کی، ملزم نواز مسیح اپنی اہلیہ فوذیہ بی بی اور چار بچوں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں رہاشی تھے، نواز اور اریب دونوں شادی کرنا چاہتے تھے پہلی بیوی کو راستے سے ہٹانے کے لئے دونوں نے منصوبہ بنایاتھا ۔

خیال رہے 8 جون 2018 کی رات دونوں ملزمان نے فوزیہ بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا تھا، قتل کے بعد لاش زیر زمین پانی کی ٹینکی میں چھپا دی اور فرار ہوگئے تھے ۔

مزید پڑھیں : چیف جسٹس کا بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں نامزد ملزم کو بری کرنے کا حکم

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گھڑ کے مالک جمیل اختر کے بیان پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاتھا۔

یاد رہے چند روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلانے والے محمد عمران کو بری کرنے کا حکم دیا تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا تھا سپریم کورٹ کا کام آئین اور قانون کی تشریح کرناہے، پھر کہتے ہیں کہ عدالت انصاف نہیں کرتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں