تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

میرا اور حسن نواز کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، حسین نواز

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ میرا اور حسن نواز کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 12 اکتوبر 1999 کو سیاسی انتقام لینے کا سلسلہ شروع ہوا ، 14ماہ بغیر کسی کیس کے بھی جیل میں رہا ،قید تنہائی میں بھی رکھا گیا اس کے بعد جلا وطن بھی کیا گیا۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہر شخص کو فیئر ٹرائل کا حق ملنا چاہیئے ، میرا اور حسن نواز کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ، پارلیمنٹ اور حکومت جو بہتر سمجھتےہیں نیب کے حوالے سے قانون سازی کریں۔

مریم نواز کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اقتدار اللہ کی دین ہے ، نواز شریف نے مریم نواز کے اہل کندھے دیکھ کر ذمہ داری ڈالی، مریم نوازقوم کو مایوس نہیں کریں گی۔

صحافی نے سوال کیا بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ کہنا چاہیں گے تو حسین نواز کا کہنا تھا کہ میرے کہنے سے کیا ہوگا، لیکن بڑا دکھ ہے کہ والدہ کی تدفین میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

Comments

- Advertisement -