منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

میٹرک بورڈ نے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد: تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کا اعلان کردیا، حسب روایت طالبات بازی لے گئیں۔

ناظم امتحانات کے مطابق سائنس گروپ میں 61 ہزار 833 طلبا و طالبات نے شرکت کی، آمنہ امتیاز نے 1028 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، نتالیہ میمن 1019نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہیں جبکہ شایان عباس نے 1024نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات کے مطابق سائنس گروپ میں کامیابی کا تناسب 95.62 فیصد رہا۔

- Advertisement -

تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے مطابق میٹرک کے جنرل گروپ کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا، جنرل گروپ میں 1171 طلباء و طالبات نے شرکت کی، محمد بلال نے 867 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، 853 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فارا گل کی 850 نمبر لے کر تیسری پوزیشن رہی۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

ناظم امتحانات کے مطابق جنرل گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 90.18 فیصد رہا تاہم کوئی بھی امیدوار اے ون گریڈ حاصل نہ کرسکا۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، جہاں سائنس گروپ میں آمنہ ابڑو، عنزلہ ناز دھاریجو نے مشترکہ طور پر 1008نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی،لڑکوں میں محمد امین قاضی پہلےنمبرپر رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں