جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ 51 افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 3 زخمی کراچی میں دم توڑ گئے، 15 سالہ بلال، 10 سالہ فہیم اور 5 سالہ رحیم چل بسے، 10 سالہ علی رضا نے حیدرآباد کے اسپتال میں دم توڑا۔

سلنڈر دھماکے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ سول برنس وارڈ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے میں 51 افراد زخمی اور 2 جاں بحق ہوئے، واقعے میں زخمی 27 افراد کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے کہا کہ برنس وارڈ میں زخمیوں کی حالت دیکھ کر بہت پریشان ہوں، زخمی 70 فیصد تک جھلسے ہوئے ہیں، ڈاکٹرز تمام تر کوششیں کررہے ہیں، دکان میں موجود ایک گیس سلنڈر پھٹا جس کے بعد تمام سلنڈرز میں دھماکے ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گیس سلنڈر شاپس کے خلاف سخت ایکشن لیں گے، صوبے میں گیس نہ ہونے کے باعث سلنڈرز کے استعمال میں اضافہ ہوا، گیس سلنڈرز کا درست استعمال نہ ہونے سے حادثات بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ڈاکٹرز کو زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کی ہدایات بھی کی۔ اس موقع پر شرجیل میمن، ضیاالحسن لنجار، وزیرصحت عزرا پیچوہو بھی موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں