تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

بھارت میں چھری کی نوک پر کم عمر لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کا ہولناک واقعہ

حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں چھری کی نوک پر ایک کم عمر لڑکی کے ساتھ اس کے گھر کے اندر اجتماعی عصمت دری کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے نندن ونم کالونی میں اتوار کی صبح ایک 15 سالہ لڑکی کو تین افراد نے اس کے گھر میں گھس کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جن میں سے ایک علاقے کا بدنام جرائم پیشہ بھی شامل تھا۔

متاثرہ نابالغ لڑکی نے پیر کو پولیس کو بیان دیا کہ صبح گھر میں 7 افراد زبردستی داخل ہوئے اور اسے اور اس کے بھائیوں کو چھری کی نوک پر دھمکایا، گھر میں گھسنے والے افراد گانجا کے نشے میں دھت تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان میں سے تین نے لڑکی کو گھر کے اوپر حصے میں لے جا کر باری باری عصمت دری کی، اور پھر فرار ہو گئے، حملہ آوروں نے لڑکی کے بھائیوں پر تشدد بھی کیا اور اسے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔ علاقے کے لوگوں نے واقعے کے خلاف احتجاج بھی کیا جس میں انھوں نے گانجا کے پھیلاؤ کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

پولیس نے جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POSCO) ایکٹ 2012 کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، جب کہ متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے روانہ کیا گیا۔ علاقے کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کی تلاش کے لیے 7 پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جب کہ 6 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ افسوسناک انکشاف بھی ہوا کہ لڑکی اور اس کے دو بھائیوں کو ان کا باپ چھوڑ کر جا چکا ہے جب کہ ان کی ماں خود کشی کر چکی ہے، اور مذکورہ مکان میں وہ اکیلے رہ رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -