تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

فلمی تصور حقیقت بن گیا، اب گاڑی بھی انسانوں کی طرح‌ ٹانگوں پر چلے گی

آپ نے اب تک پہیوں پر چلنے اور اڑنے والی گاڑی حقیقیت میں دیکھی ہوگی مگر ٹانگوں کی مدد سے چلنے والی گاڑی کوکارٹون یا فلموں میں ہی دیکھا ہوگا۔

اب سائنسی ماہرین نے اس بات کو بھی سچ کر دکھایا کیونکہ انہوں نے ایک ایسی مشین ایجاد کی ہے جو گاڑی کو چار پہیوں پر دوڑنے کے ساتھ ٹانگوں کی مدد سے چلنے کی صلاحیت بھی فراہم کرے گی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی کار بنانے والی کمپنی ہنڈائی نے انوکھی خصوصیت کی حامل مشین متعارف کرادی ہے، جو گاڑیوں کو ٹانگوں پر بھی چلنے میں مدد فراہم کرے گی۔

کمپنی کی جانب سے اس مشین کو ’ٹائیگر‘ کا نام دیا گیا ہے، جو اونچے نیچے دشوار گزار راستوں پر چلنے کے کام آئے گی۔ کمپنی کے مطابق اس مشین کو خلا باز اپنے ساتھ مشن پر لے جاکر شواہد اکھٹے کرسکتے ہیں۔

ہنڈائی کا کہنا ہے کہ ’ٹائیگر‘ کے چاروں پہیے کام کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر یہ روبوٹ کی طرح ٹانگوں پر بھی چل سکتی ہے، 360  زاویے پر گھومنے کی صلاحیت رکھنے والی اس مشین کو دوردراز کے علاقوں میں مال برداری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ مشین زیادہ وزنی نہیں ہے، اسے ڈرون کی مدد سے اٹھا کر دشوار گزار علاقوں میں پہنچایا جاسکتا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق ٹائیگر الیکٹریکل گاڑی ہے جسے چارج کر کے چلایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -